پی آئی اے انتظامیہ کا احتجاج میں شامل تنظیموں کے دفاتربندرکھنے کافیصلہ

پیر 22 فروری 2016 12:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) قومی ایئرلائن انتظامیہ نے احتجاج میں شامل تمام تنظیموں کے دفاتربند رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر ہیڈ آفس میں موجود ایسوسی ایشنوں کے دفاتر کو بند کیا جائے گا۔ پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے دفاتر کو بند کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سی بی اے کے رہنما اور فعال کارکن احتجاج اور ہڑتال میں پیش پیش تھے۔ ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے سی بی اے یونین ، ایئر لیگ کے رہنماوں اور فعال کارکنوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کئے گئے۔ پی آئی اے افسران کی نمائندہ تنظیم ساسا کو بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں