وزیر اعظم مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو مردم شماری میں تاخیر کے حوالے سے اعتماد میں لینگے ‘ نجی ٹی وی
پیر 22 فروری 2016 15:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف رواں ماہ ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو مردم شماری میں تاخیر کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مارچ میں ملک میں مردم شماری کا فیصلہ گزشتہ سال مارچ میں سی سی آئی کے اجلاس میں کیا گیا تھاملک میں آخری بار مردم شماری 1998 میں کی گئی تھی ‘ذرائع نے کہا کہ مردم شماری کا اگلا شیڈول ممکنہ طور پر سی سی آئی کے اجلاس میں زیر بحث آئے گا اور ابھی یقین کے ساتھ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تاخیر صرف چند ماہ کیلئے ہوگی یا اس سے زائد کیلئے ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ و شماریات رانا محمد افضل خان نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ حکومت فوجی اہلکاروں کی عدم دستیابی کے باعث مردم شماری کا انعقاد شیڈول کے مطابق نہیں کرسکتی۔حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے ایک قانون ساز نے اصرار کیا کہ مردم شماری ایک حساس معاملہ ہے جس کے حوالے سے بہت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں مردم شماری ہی مرحلے میں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو سیاسی جماعتیں اس کے نتائج پر اعتراض کریں گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تھانہ سٹی ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کے ایس ایچ او سمیت دیگر 4ملازمین کے خلاف گرفتار ملرم کو تشدد کرکے قتل کرنے ..
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد ..
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے ..
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام ..
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے زیر اہتمام کانفرنس، وزیر خارجہ کی خصوصی شرکت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد ..
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
شہباز شریف کسی اور کی گود میں چلا گیا‘ بڑے بھائی سے وزارت عظمیٰ چھین لی، لطیف کھوسہ
پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا