قومی جوڈو ٹیم ایشین سینئر، ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، ایونٹ رواں سال اگست میں بھارت میں کھیلا جائیگا

پیر 22 فروری 2016 15:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) قومی جوڈو ٹیم ایشین سینئر اور ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمدکے مطابق ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ اپریل کے دوسرے ہفتے ازبکستان کے شہر تاشقند میں کھیلی جائیگی جس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز تک پشاور میں لگایا جائیگا۔ اسی طرح قومی جونیئر ٹیم ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی۔ یہ ایونٹ رواں سال اگست میں بھارت میں کھیلا جائیگا جس کیلئے بھی باصلاحیت جونیئر کھلاڑیوں کو سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شامل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں