چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے گئے ہیں ‘احسن اقبال

پیر 22 فروری 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے گئے ہیں ‘ ایل این جی کی درآمدسے توانائی اورگیس کی قلت پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی خوشحالی کیلئے فلاح وبہبودکے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں ‘انہوں نے کہاکہ ایل این جی کی درآمدسے توانائی اورگیس کی قلت پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی مستقبل کی نسلوں کی تقدیر بدل دے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے تمام شرکاء نے راہداری کے مغربی روٹ کا جائزہ لیا اور اس پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے کچھ چھپایانہیں گیا اور اس سے تمام صوبے یکساں مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس قومی منصوبے کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بھاری فنڈز مختص کئے گئے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں احسن اقبال نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر چین کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے چھیالیس ارب ڈالر مختص کئے ہیں جن میں سے 38 ارب ڈالر توانائی کے شعبے پر خرچ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں