تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے امور کا جائزہ لینے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 22 فروری 2016 16:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) تحریک انصاف نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب کمیشن میں ترمیم اور انٹرا پارٹی انتخابات کے امور کا جائزہ لینے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسد عمر ، حامد خان ، چوہدری سرور اور شاہ فرمان پر مشتمل کمیٹی پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تجویز پر بنائی گئی ہے شاہ محمود قریشی نے تجویز دی تھی کہ ہمیں دوسروں کے لئے ایک مثال بننا ہوگا اس لئے ہمیں خود کو مک مکا کی سیاست سے دور رکھنا چاہیے پارٹی کے اندر اور باہر چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی کے مستعفی ہونے کی باتیں ہورہی ہیں اگر ایسا ہوا تو اس سے پارٹی کی ساکھ شدید متاثر ہوگی کمیٹی نے شاہ محمود قریشی کی تجاویز کی روشنی میں فوری طور پر کام بھی شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیاہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں