قائمہ کمیٹی داخلہ و انسداد منشیات میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ(ترمیمی) آرڈیننس2015 کی منظوری ایک بار پھرموخر
چیئر مین کمیٹی لیگی اراکین کا ا انتظار کر تے رہے، کورم پورا ہونے کے باوجود اپوزیشن اراکین کی آرڈیننس پر تیاری نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اجلاس (کل) تک ملتوی کر دیا،اپوزیشن جماعتوں کا ترمیمی آرڈیننس کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ چیئر مین کمیٹی رانا شمیم آرڈیننس کی متفقہ منظوری کیلئے سرگرم
پیر 22 فروری 2016 19:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ(ترمیمی) آرڈیننس2015ایک بار پھر منظور نہ ہوسکا، کمیٹی چیئر مین لیگی اراکین کا ا انتظار کر تے رہے،لیگی ارالیکن کمیٹی کی عدم شرکت پر چیئر مین کمیٹی نے کورم پورا ہونے کے باوجود اپوزیشن اراکین کی آرڈیننس پر تیاری نہ ہونے کی وجہ کا بہانہ بنا کر کمیٹی کا اجلاس (کل)منگل تک موخر کر دیا ،اپوزیشن جماعتوں نے ترمیمی آرڈیننس کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ کر لیا،چیئر مین کمیٹی رانا شمیم احمد خان آرڈیننس کو کمیٹی سے متفقہ طور پر منظور کراونے کیلئے سرگرم ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئر مین رانا شمیم احمد خان پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں کمیٹی رکن یوسف تالپور ،شیر اکبر،نعیمہ کشور،سیدافتخارالحسن ،وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن،وزارت داخلہ کے حکام سمیتاسلام آباد ضلعی انتظامیہ حکام نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
چیئر مین کمیٹی کورم پورا ہونے کے باوجود لیگی اراکین کمیٹی کا انتظار کر تے رہے کیونکہ اس سے قبل کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے ا راکین نے بل کی بھرپور مخالفت کی تھی۔
چیئر مین کمیٹی نے لیگی اراکین کمیٹی کے نا آنے کے بعد کمیٹی کا اجلاس شرکت کر نے والے اراکین کی آرڈیننس پر تیاری نا ہونے کا بہانہ بنا کر کمیٹی کا اجلاس (آج)بدھ تک موخر کر دیا،اور موقف اختیار کیا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ اجلاس 23 تاریخ کوہونا طے پایا تھالیکن کمیٹی کا اجلاس ایک دن قبل ہی بلالیا گیا،جس کی وجہ سے اراکین کو تیاری کا موقع نہیں ملا اس لئے اجلاس (کل)تک موخرکر دیا گیا ہے،دوسری جانب ذرائع کے مطابق چیئر مین کمیٹی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو متفقہ طور پر منظور کراونے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ،اور کمیٹی کے اجلاس سے قبل بھی چیئر مین کمیٹی پیپلز پارٹی کے وکن کمیٹی یوسف تالپور کو بھی آرڈیننس پر مطمن کر نے میں مگن رہے، دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے آرڈیننس کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، اور امکان ہے کہ آرڈیننس کو پاس کر نے کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کروایا جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد لاکل گورنمنٹ(ترمیمی) آرڈیننس2015 وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پیش کیا گیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار