سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے پی ایس 23 اور 76 میں ملی بھگت سے دھاندلی کا منصوبہ بنالیا ، اس کے باعث ہم انتخابات کے بائیکاٹ پر مجبور ہوئے ،آرمی چیف ملک میں بڑھتی کرپشن کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں ہماری فتح یقینی ہے
سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنما لیاقت جتوئی کاانٹرویو
پیر 22 فروری 2016 19:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہاہے کہ پی ایس 23 اور پی ایس 76 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سندھ نے دھاندلی کا منصوبہ بنالیاہے ،ہم اس کے باعث الیکشن کے بائیکاٹ پر مجبور ہوئے ہیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ، مہنگائی اور کرپشن کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
پیرکو اپنے ایک انٹرویو میں لیاقت جتوئی نے کہاکہ انہیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پی ایس 23 اور پی ایس 76 میں ہونے والے انتخابات میں قبل ازالیکشن دھاندلی کا منصوبہ بنالیاگیا ہے اور اس میں الیکشن سندھ حکومت کے دھاندلی کے جرائم میں برابر کی شریک ہے ۔(جاری ہے)
ہم اس لئے دونوں صوبائی حلقوں پی ایس 23 اور پی ایس 76 میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ۔
لیاقت جتوئی نے ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ، مہنگائی اور کرپشن کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ا نہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کی انتہاکردی گئی ہے۔ شرجیل انعام میمن ، مصطفی میمن اور اویس مظفر ٹپی کھرب پتی بن گئے ہیں یہ کیسی جمہوریت ہے اور کونسا انصاف ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب کے اختیار ختم کئے جارہے ہیں جو عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کمیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، الیکشن کمیشن وہی کچھ کرتی ہے جو سندھ حکومت چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک طریقے سے انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے جبکہ دیگر شعبوں میں بائیومیٹرک کا نظام متعارف کرایا جاچکا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اگر فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رکھ کر انتخابات کرائے جائیں تو ہماری کامیابی یقینی ہے ۔ہمیں عدالتی ڈی آر او ، آر او اور اے آر او قبول ہیں حکومت کے مقرر کردہ انتخابی عملے پر اعتماد نہیں ۔انہوں نے کہاکہ مخصوص پارٹی کو فری ہینڈ دیا جائے اور مخالف امیدوار کے ہاتھ باندھ دیے جائیں یہ عمل سلیکشن تو ہوسکتا ہے لیکن الیکشن نہیں ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری