تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کی وجہ سے پارٹی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سمیت سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

پیر 22 فروری 2016 20:40

تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کی وجہ سے پارٹی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کی وجہ سے پارٹی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر تسلیم نوارنی اور پارٹی کے سنیئر رہنماؤں میں الیکشن کے طریقہ کار اختلافات پیدا ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سمیت سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں انٹراپارٹی الیکشن کی وجہ سے پارٹی کے سنیئر رہنماؤں میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وائس چیئر مین تحریک انصاف شاہ محمد قریشی کا موقف ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن میں صرف صدر کیلئے الیکشن کروایا جائے ،جبکہ باقی عہدؤں کیلئے نامزدگی کا اختیار صدر کو دیا جائے، ذرائع کے مطابق شاہ محمد قریشی کا موقف ہے کہاگر تمام عہدؤں کیلئے الیکشن کروائے گے تو پارٹی میں اختلافات پیدا ہوں گے اور پارٹی میں گروپ بندی کا بھی خدشہ ہے اسلئے صرف صدارت کے عہدے کیلئے الیکشن کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کشنر تسلیم نوارنی صدر سمیت 5عہدؤں کیلئے الیکشن کروانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں اختلافات پیدا ہوئے ہیں،ذرائع کے مطابق شاہ محمد قریشی کو پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں کی بھی حما یت حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی نے پارٹی میں انٹراپارٹی الیکشن کو لے کر اختلافات کا نوٹس لے لیا اور پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں