قومی اسمبلی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کابینہ سیکرٹریٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی 2رپورٹیں پیش

پیر 22 فروری 2016 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کابینہ سیکرٹریٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی 2رپورٹیں ایوان میں پیش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان میں کمیٹی کے چیئرمین چوہدری طارق بشیر کی عدم موجودگی میں کمیٹی کی رکن شمس النساء نے قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ پیش کی جبکہ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین رانا محمد حیات نے قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کی رپورٹ پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں