موجودہ حالات میں کرکٹ اور دیگر تفریحی سرگرمیاں ملک کیلئے ضروری ہیں، پاکستان دہشت گردی کا شکارہے ،حکومت اہم فیصلوں میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیتی

تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 فروری 2016 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کرکٹ اور دیگر تفریحی سرگرمیاں ملک کیلئے ضروری ہیں، پاکستان دہشت گردی کا شکارہے اور کرکٹ اور دیگر صحت مند سرگرمیاں خوش آئند ہیں،حکومت اہم فیصلوں میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیتی۔

(جاری ہے)

پیرکو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ تفریحی سرگرمیاں پاکستان کیلئے ضروری ہیں، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور کرکٹ کی طرح صحت مند سرگرمیاں خوش آئیند ہیں، پاکستان سپرلیگ کوئٹہ کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور شمولیت مثبت عمل ہے ان کی اس طرح کی سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، پاکستان ائیرلائین(پی آئی اے) کی پاکستان ائیرلائن کے نام سے ذیلی کمپنی بنانے کے سوال کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جو بھی فیصلہ کرتی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیتی،نیب کو کام سے روکا جارہاہے،ہیوا الیکٹرک کمپلیکس کی نجکاری میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، حکومت کو اہم امور پر فیصلوں کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں