2018 کے عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے ،الیکشن کمیشن نے ای وی وی مشینوں کی خریداری سے متعلق حتمی تجاویزپیش کردی ہیں ، الیکشن کمیشن کو سمندر پار پاکستانیوں کو آن لائن اور فون رجسٹریشن کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کی سٹڈی کی ہدایت کی ہے

انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عارف علوی کی اجلاس کے بعدمیڈیا کو بریفنگ

پیر 22 فروری 2016 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ 2018 کے عام انتخاباتمیں بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے ،الیکشن کمیشن نے ای وی وی مشینوں کی خریداری سے متعلق حتمی تجاویزپیش کردی ہیں ، الیکشن کمیشن کو سمندر پار پاکستانیوں کو آن لائن اور فون رجسٹریشن کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کی سٹڈی کا کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو اجلاس کے بعدمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ عام انتخابات 2018 میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چار سو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کیلئے الیکشن کمیشن دو ہفتوں تک ٹینڈرز جاری کریگا ۔الیکشن کمیشن نے ای وی وی مشینوں کی خریداری سے متعلق حتمی تجاویزپیش کردیں ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیاستعمال پر مکمل تیار ہے ۔ الیکشن کمیشن کو سمندر پار پاکستانیوں کو آن لائن اور فون رجسٹریشن کیلئے پائلٹ پراجیکٹ کی سٹڈی کا کہہ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آن لائن ووٹنگ کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ ممکن ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں