سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے بزنس مین کی جانب سے لندن میں خریدے گئے فائیواسٹار ہوٹل کی تفصیلات طلب کرلیں
پیر 23 نومبر 2015 16:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پاکستانی بزنس مین کی جانب سے لندن میں خریدے گئے فائیواسٹار ہوٹل کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ نیب سے ایم سی بی کی نجکاری کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اہم ترین اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کریں گے۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کمیٹی نے وزارت خزانہ سے منگل کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی بزنس مین کی جانب سے لندن میں خریدے گئے فائیو اسٹار ہوٹل کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ وزارت خزانہ سے اس سرمایہ کاری سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس کیس سے متعلق وزارت خزانہ سے جولائی میں بھی تفصیلات طلب کی گئی تھیں تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی تسلی نخش جواب نہیں دیا گیا۔
قائمہ کمیٹی خزانہ نے جولائی میں بھی وزارت خزانہ سے اس سرمایہ کاری سے متعلق ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم حکومت کی جانب سے اس کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے ایم سی بی کی نجکاری سے متعلق نیب کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب حکام بظاہر اس کیس کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کمیٹی نے بارہا ایم سی بی کی نجکاری کے خلاف تحقیقات ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی سفارش کی ہے تاہم نیب حکام نے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں دکھائی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ کمیٹی شماریات ڈویژن، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، پاکستان منٹ فیکٹری اور ایس ایم ای بنک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گی۔ اجلاس میں ایوان بالا کی جانب سے بھیجی گئی صوبہ خیبر پختونخواہ کے 24 مطالبات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت