حواعلم الشفا ء ٹرسٹ کی طبی ، تعلیمی و سماجی ، خد ما ت قابل ستائش ہیں، شعیب احمد صدیقی
پیر 23 نومبر 2015 17:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)کمشنر شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حواعلم الشفا ء ٹرسٹ کی طبی، تعلیمی و سماجی اور فلاحی خد ما ت نہ صرف قابل ستائش ہیں بلکہ یہ دیگر اداروں کے لئے قابل تقلید بھی ہیں جن کے باعث ہزاروں غریب و مستحق اور بے سہارا افراد کو فائد ہ پہنچ رہا ہے۔ جس پر ادارے کے سربراہ واحد علی رحمانی ، اعزازی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمدایو ب عباسی اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ ٹرسٹ کے ساتھ ہر سطح پر استعا نت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور ٹرسٹ کے زیر اہتمام پر فارم کر نیوالے ادارے فاطمہ کڈنی کیئر اسپتال کیلئے ٹرسٹ کی جانب سے اپیل کر دہ Lithotripsy مشین کی فراہمی کیلئے بھی متعلقہ اداروں کو سفارش کی جائے گی۔
مخیر حضرات اس سلسلے میں آگے آئیں اور جذبہ اخلا ص اور ہمدردی کے ساتھ مخلو ق خدا کی خد مت کر نے والے حواعلم الشفا ء ٹرسٹ جیسے اداروں کی بھر پور مدد اور تعاون کر یں تاکہ یہ اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی فلاحی خد ما ت کے دائرہ کا ر کو مزید وسیع بھی کر سکیں۔(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ان سے ملا قا ت کیلئے آئے ہوئے حوا علم الشفا ء ٹرسٹ کے دو رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے قبل ازیں واحد علی رحمانی اور ڈاکٹر ایو ب عباسی نے کمشنر کراچی کو اپنے ٹرسٹ کے تحت جاری تمام فلاحی پروجیکٹس کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور کمشنر کراچی کو دورہ کر نے کی دعوت دی ۔
جسے انہوں نے قبول کر تے ہوئے فاطمہ میڈیکل کمپلیکس سرجانی ٹاؤن اور الشیخ ہسپتال نارتھ ناظم آباد کا جلد دورہ کر نے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر چیئر مین ٹرسٹ واحد علی رحمانی نے کمشنر کراچی کو ادارے کا خصوصی نشان(Momento) بھی پیش کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار