ایف آئی اے کی کارروائی ،صدر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20ملزمان گرفتار

پیر 23 نومبر 2015 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار کیے گئے ملزمان ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب افراد میں شامل تھے ۔ملزمان کے خلاف اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں