کراچی کے عوام متحدہ قومی موومنٹ کے مخالفین کی ضمانت ضبط کرادیں گے ،نشاط ضیاء قادری

پیر 23 نومبر 2015 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ 5دسمبر کو بھی ثابت ہوجائیگا کہ کراچی کا دل ایم کیو ایم کے ساتھ دھڑکتا ہے عوام بیلٹ کے ذریعے متحدہ قومی موومنٹ کے مخالفین کی ضمانت ضبط کرادیں گے ۔

(جاری ہے)

متحدہ کے مخالفین کراچی کو تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے حق پرست بلدیاتی اُمیدواروں کے انتخابی مہم کے سلسلے میں شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ گوٹھوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد کردہ نمائندوں کا انتخاب ہی شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا ضامن ہوگا مختلف گوٹھوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کے نامزد نمائندے اپنے قائد کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ حق پرست قیادت نے اپنے سابقہ دور میں شہر کراچی کے گوٹھوں اور کچی آبادیوں میں رہائش پذیر اپنی عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے تھے جس کی وجہ سے آج شہر کراچی میں شہری اور دیہی تفریق کا خاتمہ ہوچکا ہے انہوں نے گوٹھوں کے مکینوں کو یقین دلا یا کہ انشا اﷲ 5دسمبر کے بعد ترقی کے اُس سفر کا دوبارہ آغاز کیا جائیگا گوٹھوں کو تمام تر بنیادی سہولیات اور یکساں ترقیاتی منصوبوں پر عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں