معروف شاعر و ادیب جمیل الدین عالی کراچی میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ اور تدفین کل کراچی میں ہوگی

پیر 23 نومبر 2015 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء) ”اے وطن کے سجیلے جوانو“ معروف شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کراچی میں انتقال کر گئے نماز جنازہ اور تدفین (منگل کو )کراچی میں ہوگی۔ صدر ‘ وزیراعظم اور سیاسی رہنامئوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

معروف دانشور‘ شاعر اور ادیب جمیل الدین عالمی جو کہ تین دن سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے پیر کے روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے جمیل الدین عالمی کے والد اور داد بھی شاعر تھے وہ معروف کالم نگار بھی تھے اور سینیٹر بھی رہے ۔

جمیل الدین عالمی 20 جنوری 1926 جء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی آئے ان کی عمر 89 برس تھی جمیل الدین عالمی نے پاکستان کی محبت میں کئی ملی نغمے لکے جن میں ”اے وطن کے سجیلے جوانو“ اور میرا پیعام پاکستان مشہور ہیں۔ جمیل الدین عالمی کو کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا ان کی نماز جنازہ اور تدفین منگل کو کراچی میں ہوگی ان کے انتقال پر صدر ممنون حسین ۔ وزیراعظم نواز شریف اور سیاسی راہنماؤں نے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں