کراچی ، انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے مختلف گروپس کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں

پیر 23 نومبر 2015 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کی مارکس شیٹس تیار ہیں، کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروزمنگل 24 نومبر 2015ء سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ کی مارکس شیٹس امیدواروں کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں