کتاب سے تعلق رکھنے والی قومیں معاشی و معاشرتی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ، قوموں کی ترقی و پستی اور کمال و زوال کا دارومدار تعلیم پر ہے،علامہ شیخ عمران الحق

پیر 23 نومبر 2015 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) رنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین ،مذہبی اسکالر و ماہر تعلیم علامہ شیخ عمران الحق نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی و پستی اور کمال و زوال کا دارومدار تعلیم پر ہے تاریخ شاہد ہے کہ دنیا میں وہ ہی قومیں معاشی و معاشرتی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو کتاب سے تعلق جوڑ کر پوری طرح علم کے زیور سے آراستہ ہوں۔

سلطنتوں کا قیام اور استحکام بھی طاقت نہیں تعلیم کا مرہون منت ہے۔ان خیالات کا اظہارنیشنل اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیئرمین ،مذہبی اسکالر و ماہر تعلیم علامہ شیخ عمران الحق نے النور انگلش اسکول سیفل گوٹھ گڈاپ ٹاؤن کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے پروفیسر ابراہیم علی علیمی،میزبان ایڈمنسٹریٹر محمد یاسین،مختار اجمیری،حافظ محمد ریاض،حافظ محمد زبیر و دیگر نے بھی خًاب کیا۔

مہمان خصوصی نے مذید کہاکہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق اور صحت مند ماحول کی اکائی ہے اور اس کے حصول کے لئے تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے کیوں کہ امن شعور کے بغیر اور شعور علم کے بغیر ناممکن ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ علم کی روشنی ہر سو پھیلائی جائے۔صدر تقریب پروفیسر حامدعلی علیمی نے کہا کہ گھر محلے اور شہر کے ماحول کا اثر طالب علموں کو براہ راست متاثر کرتا ہے ماحول جتنا صحت مند ہوگا تعلیم کا حصول اس قدر آسان ہوگا۔

حکمران ہوں یا عام شہری انہیں تعلیم کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنے فرائض و ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینی ہوں گی۔میزبان ایڈمنسٹریٹر یاسین احمد رضانے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کا فروغ فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ملک و قوم کی ترقی اور نسل نو کی مثبت رہنمائی کے لئے علم دوستی کا جذبہ پیدا کرنا اشد ضروری ہے۔مختار اجمیری نے کہا کہ ملکی حالات جس نزاکت کا شکار ہیں وہ پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہیں لہٰذا بحیثیت قوم ہر فرد کو ہماری نوجوان نسل کو گمراہی اور مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کے لئے امن اور صحت مند ماحول اور مناسب تعلیم کے مواقع فراہم کرنا چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں