چھتری کے ذریعے عوام پر مسلط ہونیوالوں کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں،سینیٹر شاہی سید

پیر 23 نومبر 2015 22:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ چھتری کے ذریعے عوام پر مسلط ہونے والوں کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں شہر کے امن کے لیے ہماری قربانیں کسی سے کم نہیں ہیں شہر کو ہر قسم کے اسلحہ سے پاک کرنے کا اولین مطالبہ عوامی نیشنل پارٹی نے کیا تھابلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں خواتین اپنے ووٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں بد ترین حالات کا سامنا کیا ہے تمام ظلم و ستم کے باوجود کارکنان کا جذبہ اپنے عروج پر ہے صرف نظریاتی و فکری سوچ رکھنے والے والے کارکنان ہی مصائب جھیل سکتے ہیں پر امید ہیں کہ شہری عوامی نیشنل پارٹی کے نامز کردہ اور حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کورنگی مہران،شریف آباد،بلال کالونی اور ضیاء کالونی میں انتخابی دفاتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ،ہزاروں کارکنان نے ریلی کی شکل میں بروکس چورنگی پر ،سینیٹر شاہی سید کا استقبال کیا اور ریلی کے شکل میں پارٹی دفاتر کا افتتاح کیا ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،ضلعی صدر نورشیر خان سمیت دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے ،اس موقع پر سینیٹر شاہی سید نے مذید کہاکہ ہم دعوے نہیں کرتے ہمارا کردار ہی ہمارا منشور ہے پانچ دسمبر کو ثابت کردیں گے شہر کی اہم سیاسی حقیقت ہیں عوام ابن الوت سیاست دانوں سے ہوشیار ہیں انتخابی نتائج کچھ بھی آئیں ہمارا جینا مرنا اپنے لوگوں کے ساتھ ہے دہشت گردوں نے صادق خٹک اور ان کے معصوم بچے کو شہید تو کردیا مگر آج کارکنان کا ٹھاٹے مارتا سمندر دہشت گردوں کی شکست کا واضح پیغام ہے صادق خٹک اور ایمل زمان خٹک کو شہید کرنے والوں کا نام و نشان تک مٹ چکا ہے ان کی قربانی ہمارے لیے ناقابل فراموش ہے ہم اپنی سیاست سے کسی طور دستبردار نہیں ہوں گے پارٹی کارکنان اپنی صف بندیں کرلیں عوامی نیشنل پارٹی جلد اپنی تنظیمی سرگرمیاں پوری آب و تاب سے شروع کرے گی آج میری انتخابی مہم کے آغاز پر صرف کورنگی بلال کالونی وارڈ کے تحت ہزاروں کارکنان کی موجودگی اے این پی کے تابناک کل کی نوید ہے میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ اپنے کارکنان کے عظم و حوصلے کی داد دے سکوں،پارٹی ذمہ داران آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے خود کو ذہنی طور و فکری طور پر تیار کرلیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں