کراچی ،رینجرز کا سرچ آپریشن،کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت51ملزمان گرفتار
منگل 24 نومبر 2015 12:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 51ملزمان کو حراست میں لے لیا ، اہلکاروں نے 100سے زائد گھروں کی تلاشی لی ، گرفتار شدگان میں کالعدم تنظیم کے کارندوں اور منشیات فروشوں سمیت دیگر ملزمان بھی شامل ہیں،20 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،گرفتار شدگان خود کارہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں ناتھا خان اور پیر آباد سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 44 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔کراچی میں رینجرز کی جانب سے قیام امن کے لیے امن کے غارت گروں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ، رینجرز نے کالعدم تنظیم کے کارندوں اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ناتھا خان کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا، رینجرز کی نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے اور 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی ، تلاشی کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں منشیات فروش اور کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت دیگر ملزمان بھی شامل ہیں ، افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ رینجرز نے منگھو پیرآباد کے علاقے کنواری کالونی میں بھی سرچ آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 22 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا جبکہ ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران تین ہٹی کے قریب سے بھی دو افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرلیا،ملزمان متعددوارداتوں میں ملوث ہیں ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔شریف آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے اسلحہ اور 270 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔فریئر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کورنگی سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ذرائع بتایا کہ گرفتار شدگان میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں جو متعدد وارداتوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلی سندھ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنراجا کی ملاقات
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
شہر کے تمام اضلاع میں بیک وقت شہری انتظامیہ اور کے ایم سی مل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گی،میئر کراچی
بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر
جامعہ کراچی،نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد کا دورہ
پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،محدود وسائل اور قابل کاشت زمینوں کے رقبہ کا سکڑناہے،ڈاکٹر ..
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
کشمور کندھ کوٹ ضلعے کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز
فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی منایا جائے، طارق مدنی
احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا
سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورژن متعارف کرادیا
بجٹ میں زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، کاٹی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی