مخدوم امین فہیم(مرحوم) کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث این آئی سی ایل سکینڈل کیس سے ان کا نام خارج نہ ہوسکا

منگل 24 نومبر 2015 12:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث این آئی سی ایل سکینڈل کیس سے ان کا نام خارج نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو احتساب عدالت میں این آئی سی ایل سکینڈل کی سماعت ہوئی تاہم مرحوم امین فہیم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث کیس سے ان کا نام خارج نہیں ہوسکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں