سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنی پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دیدی

منگل 24 نومبر 2015 15:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنی پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ سات روز میں پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہوئی تو فنکشنل لیگ جوائن کرلوں گا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ذوالفقار مرزا نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مقتول رہنما ڈاکٹر انور لغاری کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں جس کی رجسٹریشن کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہا اگر میری پارٹی کو رجسٹرڈ نہ کیا گیا تو وہ مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ذوالفقار مرزا نے کہاکہ عمران خان نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں دی اور نہ ہی وہ تحریک انصاف میں جا رہے ہیں عمران خان نے صرف فون کر کامیابی پر مبارکباد دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں