ایم کیو ایم مخالفین شکست کے خوف میں مبتلا ہوکر بلدیاتی انتخاب کا التواء چاہتے ہیں ،اقبال محمد علی خان

منگل 24 نومبر 2015 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ایم کیو ایم کی عوامی مقبولیت سے خائف مخالفین شکست کے خوف میں مبتلا ہوکر شہر کراچی میں بلدیاتی انتخاب کا التواء چاہتے ہیں کراچی میں الیکشن آج ہوں یا کل متحدہ قومی موومنٹ تاریخی فتح سے ہمکنار ہوگیاانشا اللہ 5دسمبرکو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے متحدہ کے مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے حق پرست نامزد بلدیاتی اُمیدواروں کے انتخابی کارنر میٹنگ کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست بلدیاتی اُمیدواران بھی موجود تھے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہینگے انہوں نے کہاکہ شہر کراچی قائد کے چاہنے والوں کا شہر انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ 5دسمبر2015ءء کو حق پرست اُمیدواروں تاریخی فتح سے ہمکنار کرکے شہر اور شہریوں کے ساتھ ایم کیو ایم کے مخالفین کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیں حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ہم مخالفین کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ شہر کراچی قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے 5دسمبر کو ہونے والا بلدیاتی انتخاب عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں