(ن) لیگ سندھ کے کارکنان میں پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت جنم لے رہی ہے،رزاق باجوہ

منگل 24 نومبر 2015 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماء رزاق باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سندھ کے رہنماء سندھ میں ہونے والی دھاندلی پر الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی سربراہ میاں محمد نوازشریف اور وفاقی حکومت کے خلاف بھرپور مظاہرہ کریں،جنہوں نے سندھ میں پیپلزپارٹی کو دھاندلی ،کرپشن ،لوٹ مار ،لاقانونیت ،غنڈہ گردی، اور (ن) لیگ سندھ کے رہنماوٴں اور دیگر مخالفین پر جھوٹے مقدمات سمیت ہر گھنا کا لائسنس جاری کیا گیا ہے،جبکہ سندھ حکومت کو مکمل تحفظ دیکرعلی بابا چالیس چوروں کو بچائے بیٹھے ہیں،میاں برادران الیکشن سے قبل علی بابا چالیس چوروں کو الٹا لٹکا کرگھسیٹنے اور پائی پائی وصول کرنے کے نام پر ووٹ لے کر اقتدار میں آئے،لیکن اقتدار میں آنے کے بعد علی بابا چالیس چوروں سے مافیاں مانگ کر سندھ ان کے حوالے کردیا،بلکہ یہی نہیں نوازشریف نے زرداری اینڈ کمپنی سے مفاہمت کر کے (ن) لیگ سندھ کو مکمل طور پر ردفن کردیا اور پیپلزپارٹی کی سندھ میں ہونے والی تمام ظلم وزیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف خاموشی اختیار کر کے آنکھیں بند کر رکھی ہیں،انہوں نے کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ جن لوگوں نے عوام کے ووٹ چرائے تھے وہ آج جمہوریت کی بات کرتے ہیں، کراچی میں جاری آپریشن نے واضح کر دیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو ایم کیو ایم کی حمایت حاصل ہے، لیکن اب وہ وقت گزر گیا جس پر ایم کیو ایم لسانیت کا نعرہ لگا کر کراچی کی عوام کو استعمال کر کے اپنی سیاست چمکاتی تھی،

رزاق باجوہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں صرف دھاندلی ہی نہیں،بلکہ غنڈہ گردی بد معاشی ،دھونس دھمکیوں کے علاوہ انتظامیاں اور پولیس کی مدد سے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے ،جس کی زمہ دار پیپلزپارٹی سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ نوازشریف اور ان کی وفاقی حکومت بھی ہے،نوازشریف نے پیپلزپارٹی سے مفاہمت کر کے ہم ادھر تم ادھر کا نعرہ لگاکر سندھ تحفے میں دے دیا گیا ہے اور انہیں ہر ظلم وزیادتی کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے،تو پھر کیوں (ن) لیگ سندھ کے رہنماء پیپلزپارٹی کی زیادتیوں پر شور شرابا تو کرتے ہیں ،لیکن پی پی پی کے سپورٹر نوازشریف کے پالش مالش کر کے پارٹی کے بڑے بڑے بے اختیار عہدے اور وزارتیں تو لیتے ہیں اور پھر بھی پیپلزپارٹی کی ظلم وزیادتیوں کو سہتے رہتے ہیں،کیا انہیں عزت ،غیرت ور ذلت کی کوئی پرواہ نہیں ،حالانکہ(ن)سندھ کی قیادت کو اپنے حالیہ سندھ کے دوروں اور ضلع کنونشنوں میں شرکت کرنے پر جو ان کا حشر ہوا تھا کیا وہ سب بھول گئے،حالانکہ (ن) لیگ سندھ کے کارکنان کے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں پر کارکنان میں بے یقینی کی صورتحا ل سمیت پارٹی کی قیادت کے خلاف کارکنان کے دلوں میں نفرت کی آگ برھی ہوئی ہیں،کیوں کہ پرویز مشرف اور زرداری دور میں ظم وزیادتیوں کا شکار ہونے والے لیگی کارکنان آج بھی نوازشریف کی مرکز میں حکومت ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا مسلسل نشانہ بنی ہوئی ہے،جنہیں کوئی تحفظ دینا والا نہیں نظر آتا اور ان کے ساتھ ہونے والی ظلم وزیادتیوں اور انتقامی کارروائیوں پر کوئی شکایت سننے والاموجود ہی نہیں ہے،جس سے (ن) لیگ سندھ کے کارکنان میں پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت جنم لے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں