غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلی قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی
بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیر اعلی سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے،ذرائع
منگل 24 نومبر 2015 16:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) غیر ملکی ائیر لائن وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر چلی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچنے پرآف لوڈ ہونے کی وجہ سے اپنی پرواز مس کردی،اور دبئی روانہ نہ ہوسکے۔
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ کو غیر ملکی ایئرلائن ای کے601کے ذریعے دوپہر بارہ بجے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم تاخیر سے پہنچنے پر غیر ملکی ایئرلائن نے وزیر اعلیI کے پروٹوکول افسر کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ پروازوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مس ہوچکی ہے، جس پر وزیراعلی سندھ کو دوپہر دو بجے جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے607کا بورڈنگ پاس جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بورڈنگ پاس نہ نکلوانے پر وزیر اعلی سندھ اپنے پروٹوکول آفیسر پر برہم ہوگئے۔واضح رہے کہ قائم علی شاہ سے بدین اور کراچی کی صورتحال پر بریفنگ لینے کیلئے آصف علی زرداری نے انہیں دبئی بلایا تھا۔لیکن وزیراعلی تاخیر کا شکار ہو گئے اور غیر ملکی پرواز انہیں ساتھ لئے بنا ہی اڑان بھر گئی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ج*جامعہ کراچی ملازمین و اساتذہ کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی پر احتجاج
،غیر مسلم ممالک نہیں چاہتے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے معاشی مسائل کا حل نکالیں،بلال ..
ح*گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
ح*پاکستانی پی ایچ ڈی طالبعلم نے چین میں انٹرنیشنل پوسٹر ایوارڈ جیت لیا
ھ*آکسفورڈ یونیورسٹی کے زریعے ٹیچر ٹرینر پروگرام شروع کئے جائیں گے،چیف سیکریٹری سندھ
پ*جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
oایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کے گھیرائوکرنے کا فیصلہ
gکراچی،قتل کے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
گ*کراچی؛ محسود قبائل کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے جنازے کے بائیکاٹ کا فیصلہ
ج*سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم