کراچی، اسٹیل ملز کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں

منگل 24 نومبر 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء)پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے گھروں میں فاقے شروع ہو گئے۔ ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی ہے جس سے ملازمین اور اہل خانہ شدید مالی پریشانیوں میں گھر چکے ہیں جبکہ نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

ملاز مین کا کہنا ہے کہ اگست، ستمبر، اور اکتوبر کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں جبکہ نومبر بھی ختم ہو رہا ہے لیکن تنخواہ ملنے کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی ہے۔ دوسری جانب ترجمان پاکستان اسٹیل عبدالحفیظ شاہ نے بتایا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ ای سی سی کے اجلاس میں تنخواہوں کی منظوری مل جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں