عدالت نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

منگل 24 نومبر 2015 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5ملزمان کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز کے لاء آفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان اویس ،غلام حسین عرف شوٹر ،غلام عباس ،رضوان اور فہیم بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں