کراچی، رینجرز اور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 50ملزم گرفتار

منگل 24 نومبر 2015 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے چھاپوں میں 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر سلطان آباد میں ایکشن دکھایااور گھر گھر تلاشی کے دوراندس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ناتھا خان گوٹھ کے قریب ہزارہ گوٹھ میں بھی منشیات فروشوں اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی آپریشن میں رینجرز کے موٹرسائیکل سکواڈ نے بھی حصہ لیا آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بھی سیل کر دیئے گئے۔

100 سے زائد گھروں کی تلاشی میں 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں