قومی کی بہادر بیٹی مریم مختیارشہید کی نماز جنازہ اداکردی گئی،آرمی چیف کا خراج عقیدت
بدھ 25 نومبر 2015 12:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 نومبر۔2015ء) پاکستانی قوم کی بہادر پائلٹ بیٹی مریم مختیار شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان اللہ سمیت اعلیٰ سول وفوجی حکام نے شرکت کی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مریم مختیار کی بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے والی پاکستان کی بہادر پائلٹ بیٹیمریم مختیار کی میت سی ون تھرٹی طیارے پر میانوالی سے فیصل بیس کراچی میں لائی گئی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اور دیگر افسروں نے جسد خاکی وصول کیا۔ پاک فضائیہ کے دستے نے شہید آفیسر کو سلامی بھی دی۔ جس کے بعد سکوارڈن لیڈر عتیق الرحمان کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہید کے اہل خانہ ، قریبی رشتہ داروں اور پاک فضائیہ کے افسروں بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
قوم کی بیٹی مریم مختیار کی نماز جنازہ فیصل ائیر بیس کراچی پر ادا کر دی گئی۔
جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان اللہ سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کیجبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مریم مختیار کی بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مریم مختیار کی نماز جنازہ میں شریک فضائیہ کے اعلی افسر اور دیگر جہاں وطن کی شہید بیٹی کو خراج عقیدت پیش کرتے نظر آئے ، وہیں ان کے دل غم زدہ تھے اور اشک بھری آنکھوں میں مریم کے لئے عقیدت تھی۔
پاکستان کی بہادر بیٹی اس قدر عزت و احترام سے سفر آخرت پر روانہ ہوئی کہ اس موقع پر اس کے اہل خانہ کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہوں گے۔ مریم مختیار کا شمار لڑاکا طیارے کی ان پانچ خواتین پائلٹس میں ہوتا تھا جنہیں محاذ جنگ تک جانے کی اجازت تھی۔ عائشہ فاروق کے بعد مریم دوسری پاکستانی فائٹر پائلٹ تھیں۔ واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا ایف 7 تربیتی طیارہ اپنی معمول کی پرواز پرتھا کہ میانوالی کے علاقے کندیاں میں کچہ گجرات کے قریب گرکرتباہ ہو ا تھا جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون پائلٹ مریم شہید جب کہ معاون پائلٹ سکواڈرن لیڈرثاقب عباسی شدید زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی ، مشکوک گاڑیوں سے نادرن بائی پاس پر کروڑوں روپے ..
رینجرز اور پولیس کارروائیاں، بیگ سے 8کلو گرام سے زائد حشیش برآمد، اشتہاری گرفتار
ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی جانب سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم کی تیاریاں مکمل
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سیکرٹری محکمہ اطلا عا ت سندھ سے ملاقات
کمشنر کراچی نے کم آمدورفت والے 8 راستوں پر نقل وحرکت کی پابندی عائد کردی
پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا
ذ* چار لاکھ سے زیادہ پینشن پانے والوں پر ٹیکس عائد کئے جائیں،اقبال ہاشمی
ٌملک میں ایک بار پھر لسانی اور فرقہ واریت کے فسادات کرانے کی سازش ہو رہی ہے،بلال سلیم قادری
×امریکی یونیورسٹیو ں میں فلسطین کی حمایت کرنے والے اساتذہ اور طلباء کی گرفتاریوں کے خلاف نمل یونیورسٹی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں