کراچی، بھارتی فنڈنگ لینے والی تنظیم پائلر کیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع

بدھ 25 نومبر 2015 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) بھارت سے فنڈز لینے والی تنظیم پائلر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن یونٹ کو پائلر کے تمام عہدیداروں کے بینک اکاونٹ چیک کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن یونٹ نے پائلر کے خلاف بھارت کی مزید این جی اوز سے فنڈز لینے کے شواہد حاصل کرلئے ہیں۔

پائلر کو 2010 سے 2015 تک 15 کروڑ 60 لاکھ 45 ہزار400 پاکستانی روپے کے فنڈز مل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پائلر کے لئے مسلمان اور پاکستان د شمن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پیغام بھی پکڑا گیا ہے نریندر مودی نے پائلر عہدیدار بی ایم کٹی کو پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے مبارک باد کا پیغام دیا تھا۔پائلر کے اکاونٹ میں آنے والی رقم کن مقاصد کے لئے استعمال کی گئی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پائلر کو ملنے والے فنڈز پائلر عہدیداروں کرامت علی،بی ایم کٹی، فرحت فاطمہ اور ذوالفقار ہالی پوتہ کے ذاتی اکاونٹ میں منتقل ہوتی رہی ہے.پائلر کے دیگر عہدیداروں شرافت علی،ذوالفقار شاہ اور شجاع الدین قریشی کے خلاف بھی تحقیقات کا آ غاز کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں