خطرناک عمارتیں ، کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

بدھ 25 نومبر 2015 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کراچی میں ان مخدوش عمارتوں کو خالی نہ کرانے کا نوٹس لے لیا ہے جو وہ خو د رہائش کے لئے خطرنا ک قراردے چکی ہے۔ انھوں نے سندھ بلڈنگز کنٹرو ل اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کیلئے موثر مہم شروع کرے۔ انتظامیہ مخدوش عمارتوں سے مکینوں کو خالی کرانے میں ان کی مدد کرے گی۔

وہ اپنے دفتر میں ایک اجلاس میں مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لینے والے اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسلم کھوسو ،سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے افسران ،ضلعی انتظامیہ کے افسران اور آباد کے نمائندے بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے کہا کہ سندھ بلڈنگز کنڑول اتھارٹی کو کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فوری کارروائی کر ے ۔

(جاری ہے)

فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خطرناک عمارتوں کی فہرست فراہم کرے گی اور انھیں خالی کرانے کے لئے اب تک کی گئی کارروائی سے آگاہ کر ے گی ۔سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی نے اجلاس کوبتا یا کہ مخدوش عمارتوں سے انسانی جانوں کو لاحق خطرات سے محفوظ کرنے کے لئے انھیں نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں

اس سلسلہ میں مکینوں کو ان عمارتوں کے خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

۔ اجلاس میں سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی نے کمشنر کراچی کو مخدوش عمارتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی جس میں۔ انھوں نے مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے سے متعلق ایس بی سی اے کی کوششوں اور کارروائی کے بارے میں تفصیلات سے کمشنر کراچی کو آگاہ کیا۔ انھوں نے بتا یا کہ 305عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ بجلی پانی اور گیس سمیت یوٹلیٹی اداروں کا تعاون حا صل کرنے کے لئے ان سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

ایسی عمارتوں کو خالی کرانے کے لئے یوٹلیٹی اداوں کو تحریری طور پر سہولتوں کو منقطع کر نے کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔۔ آباد کے نمائندے نے سماجی کام اور انسانی خدمت کے جذبہ سے مخدوش عمارتوں کے مکینوں کی ری سیٹلمنٹ میں مدد کرنے کی پیشکش کی۔۔ اجلاس نے آباد کی تجویز پر غور کیا ۔ اور کہا کہ کوئی بھی فیصلہ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے افسران متعلقہ مکینوں ، ہیری ٹیج ڈپارٹمنٹ اور انجنئیرنگ و آرٹیکٹکس کونسل کی مشاورت سے کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ مخدوش عمارتوں کی لیز کو چیک کیا جائے گا جن عمارتوں کی لیز ختم ہو چکی ہے ۔ ان پر ضلعی انتظامیہ ریونیو ایکٹ کے تحت کارروائی کر یگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں