فلائنگ آفیسرمریم مختار کی طیارے حادثے میں شہادت ایک عظیم قومی نقصان ہے،نجیب اللہ نیازی

بدھ 25 نومبر 2015 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نائب صدر کراچی ڈویژن وصدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن پاکستان نجیب اللہ خان نیازی نے اپنے بیان میں پاکستان کی بہادر بیٹی و پہلی خاتون فلائنگ آفیسرمریم مختار کی طیارے حادثے میں شہادت ایک عظیم قومی نقصان ہے۔شہید مریم مختیار پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ تھی جنھوں نے ملکی تاریخی میں فضائیہ کو جوائن کرکے خواتین کی جانب سے دفاع پاکستان کیلئے عظیم جذبے کو فروغ دیا تھا ۔

شہید مریم مختیار بہادر خواتین کا استعارہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی۔نجیب اللہ خان نیازی نے خواتین پر تشدد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خواتین پر تشدد ایک گھناؤنا اقدام ہے جس کو کبھی انسانی فعل قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

قرآن کریم میں بھی سختی کے ساتھ بیوی کو سمجھانے کیلئے بنیادی اصول دیئے ہیں ، ہمیں قرآن کریم کے دیئے گئے اصولوں و قوانین پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، مشرقی ماحول میں خواتین کا ایک نسل کی آبیاری کیلئے نا قابل فراموش کردار ہوتا ہے ہمیں خواتین کو ان کے بنیادی حقوق دینے چاہیں ، سورہ ، ونی کاروکاری جیسی قبیح رسمیں انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔

اگر ہم خواتین کو جائز مقام دیں تو شہید مریم مختیار جیسی نامور خواتین امر ہوجاتی ہیں۔شہید مریم مختیار جیسی جرت مند خواتین نے اسلام کی مجاہد مردوں کے ساتھ عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی حفاظت اور کربلا میں ظلم کے خلاف دٹ جانے کی قابلتلقید تاریخ رقم کی ہے جو تاقیامت عظمت و بہادری کی عظیم مثالوں میں دوہرائی جاتی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن برات مند ، بہادر اور بئی نسل کی تربیت و معاشرے کا کارآمد فرد بنانے والے شہید مریم مختیار کی ماں اور دیگر ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں