کراچی ، قیوم آباد ندی سے تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی بوری بند لاش برآمد

بدھ 25 نومبر 2015 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قیوم آباد ندی سے تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی ہوئی بوری بند لاش ملی ۔جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ نا معلوم ملزمان نے مقول کو نامعلوم مقام سے اغٖواء کرنے کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بناکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اوربا آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 25 سے30 سال کے درمیان ہے، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور مقتول نے پینٹ شرٹ پہنا ہوا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کی شناخت کے لئے ایدھی ہوم منتقل کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں