پاکستان نے دوماہ کے تعطل کے بعد کی یورپین ممالک کو مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمد بحال کردی

بدھ 25 نومبر 2015 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) پاکستان نے دوماہ کے تعطل کے بعد کی یورپین ممالک کو مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمد بحال کردی ہے۔سمندری خوراک کی برآمد میں تعطل بندرگاہ پر صفائی حفظان صحت کی اور مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آیاتھا۔ میرین فشیریز ڈیپارٹمنٹ نے سہولیات کو بہتر کرکے مچھلی کی برآمد کے لئے نیلامی ہالK-1کو دوبارہ کھول دیا ہے اور اس کو یورپین ممالک میں سمندری خوراک کی برآمد کیلئے وقف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میرین فشیریز ڈیمارٹمنٹ کے نائب ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیلامی ہالK-1کو صفائی اور دیگرسہولیات بہتر کرنے کے بعد بروزسوموار سے یورپی ممالک میں سمندری خوراک کی برآمد بحال کردی گئی ہے۔اس حوالے سے یورپی ممالک کے اہلکاروں کی ایک ٹیم نے کراچی بندرگاہ پر مچھلی کی برآمد کے حوالے سے سہولیات کا جائزہ لیا اور اسے مچھلی کی برآمد کے لئے تسلی بخش قراردیا۔مینجنگ ڈائریکٹر کراچی فش باربراتھارٹی محمد رمضان اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہK-2بھی جلد بحال کردیا جائے گا اور جس کی وجہ سے مچھلی کی دیگر ممالک کو بھی برآمد ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں