سندھ کے 2 اضلاع میں ڈیڑھ سو سے زائد اسکولوں میں ہندوستانی درس دیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 23:02

سندھ کے 2 اضلاع میں ڈیڑھ سو سے زائد اسکولوں میں ہندوستانی درس دیے جانے کا انکشاف
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) سندھ کے 2 اضلاع میں ڈیڑھ سو سے زائد اسکولوں میں ہندوستانی درس دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ کے 2 اضلاع میں ڈیڑھ سو سے زائد سرکاری پرائمری اسکولوں میں ہندوستانی درس دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جن کتابوں کے ذریعے ہندوستانی درس دیا جارہا ہے ان کی اشاعت بھارتی شہروں بنگلور ، نئی دہلی اور دیگر شہروں میں ہوئی ہے۔ یہ کتابیں ان اسکولوں میں ایک این جی او کی جانب سے بانٹی گئی ہیں۔ اس بات کا انکشاف تب ہوا جب خیرپور کا ایک شہری اس حوالے درخواست لے کر عدالت پہنچا۔ تاہم اس تمام صورتحال میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت مکمل طور پر بے خبر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں