ڈاکٹر عاصم عدالت پیش‘مزید چار روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کردیا گیا‘عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو مزید چار روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔کمرہ عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب رینجرز کے وکیل نے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب چارروزہ ریمانڈمانگنے پر کہا کہ عدالت میں 14روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی ‘پیپرز عدالت میں تبدیل کئے گئے۔

عدالت میں چار روزہ ریمانڈ کی درخواست دی گئی ۔اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل اور رینجرز کے وکیل کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ میں ہی عدالت میں پیش ہوسکتاہوں عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو پیر کو پیش کرکے تمام ثبوت حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔قبل ازیں عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ عدالت سے امید کرتے ہیں کہ بغیر کسی دباوٴ کے فیصلہ دے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب رینجرز کے وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ آئندہ پیشی پر عدات کو تمام ثبوت فراہم کردیئے جائیں گے۔گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔رینجرز کے وکیل نے کہا کہ میں سینئر وکیل ہوں مجھے دلائل کی اجازت دی جائے تو پراسکیوٹر جنرل نے کہا کہ کیس عدالت میں ہے رینجرز مداخلت نہیں کرسکتی اس موقع پر پراسکیوٹر جنرل اور حکومتی وکیل اور رینجرز کے وکیل کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں