مزار قائدؒ پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)مزار قائد پر دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو تحریری طور پر دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر دہشت گردی کے خطرے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو خطرے کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ سماج دشمن عناصر دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشن کے خلاف اور قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے لیے مزار قائد کے احاطے میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کرسکتے ہیں۔صوبائی حکومت کو تحریری مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کے خلاف مزار قائد پر سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کرے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایت کے بعد حکومت سندھ نے فوری طور پر قائد اعظم کے مزار مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں