سیاسی اور عسکری لیڈر شپ کا یہ عزم ہے پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے اور جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلا کر دم لیں گے، گورنر سندھ

جمعرات 26 نومبر 2015 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری لیڈر شپ کا یہ عزم ہے کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے اور جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پرگامزن ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والا آپریشن کسی بھی طور ختم نہیں کیا جائے گا۔

جب تک ایک ایک دہشت گرد اور جرائم پیشہ فرد کو ختم نہیں کرلیا جائے اس مقصد کے حصول کے لئے جو بھی قیمت ادا کرنی پڑی ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو بھی نیشنل ایکشن پلان سے منسلک کردیا گیا ہے جہاں یہ کوشش کی جارہی ہے کہ شہر اور صوبے میں مدتوں سے رکے ہوئے کام کو فوری شروع کیا جائے جس میں آب رسانی کا منصوبہ K-IV ،نکاسی آب کا منصوبہ S-III ،ماس ٹرانزٹ کے منصوبے اور موٹروے جیسے اہم منصوبے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے یہ بات Manager Todays کی جانب سے Hundred CEO's کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی نامساعد حالات کے باوجود جس طرح سے پاکستان معاشی طور پر آگے بڑھ رہا ہے صنعتی اور تجارتی ترقیاں جاری ہیں اس کا تمام تر سحرا پاکستانی تاجر اور صنعت کاروں کے سر ہے انہوں نے کہا کہ جس موضوع کا انتخاب آج کے اس اہم موقع پر کیا گیا ہے یہ بنیادی طور پر پاکستان کا نعرہ ہے اور ہر پاکستانی کو اس بات کو دل سے تسلیم کرنا چاہئے ــ"Believe in Pakistan" انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا یقین اپنے ملک پر پختہ اور غیر متذلزل رہا اور بابائے قوم کے تین بنیادی اصول اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم پر قائم رہے ۔

تو بہت جلد ہم دنیا میں ایسا مقام حاصل کرلیں گے جہاں ہم اپنے آپ کو ترقی یافتہ کہہ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ ایک طرف پاکستان کو دنیا میں پرامن ملک کے طور پر متعارف کروائے دوسری طرف پاکستان دنیا میں تیز ترین معاشی و صنعتی ترقی حاصل کرنے والا ملک بن جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں