پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔سینیٹر شاہی سید

جمعرات 26 نومبر 2015 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع غربی اتحاد ٹاؤن یونین کونسل نمبر 36 کے وارڈ صدر گل رسول اور ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین عثمان غنی کی سفارشات کی روشنی میں اے این پی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے مسلسل سنگین تنظیمی خلاف کرنے پر ضلع غربی اتحاد ٹاؤن یونین کونسل نمبر 36 وارڈ کے کارکن ریاض محمد کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ذمہ داران کو ریاض محمد سے کسی قسم کا رابطہ نا ر کھیں انہوں نے مذید کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں