سیکولر ازم کے دعویدار بھارت میں مذہبی جنونیت انتہا کو چھو رہی ہے ،امریکہ ،برطانیہ ،روس ،اقوام متحدہ بھارت میں انتہاپسندی اور اقلیتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے پر خاموش کیوں ہیں ،عالمی برادری کا متعصبانہ رویہ المیہ ہے اقوام متحدہ اپنے منفی رویوں کے باعث متنازعہ ہوتا جارہاہے ،مذاہب کے نام پر انتہا پسندی کی سوچ نے جنم لے لیا تو دنیا میں امن خواب بن کر رہ جائے گا ،مودی کی حکومت نے ہندو مذہبی جنونیوں کو لگام دینے کی بجائے اپنے اقتدار کے تحفظ کیلئے آزاد چھوڑا ہواہے

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا بیان

جمعرات 26 نومبر 2015 23:12

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیکولر ازم کے دعویدار بھارت میں مذہبی جنونیت انتہا کو چھو رہی ہے ،بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ کی جارہی ہے ،امریکہ ،برطانیہ ،روس سمیت اقوام متحدہ بھارت میں انتہاپسندی اور اقلیتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے پر خاموش کیوں ہیں ،عالمی برادری کا متعصبانہ رویہ المیہ ہے ،بھارت میں انتہا پسند دہشتگرد تنظیموں پر پابندی کیوں نہیں لگائی جارہی ہے ،بھارتی دہشتگردوں کو اسلئے ڈھیل دی جارہی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کو استعمال کرکے مذموم مقاصد پورے کئے جاسکیں ،اقوام متحدہ اپنے منفی رویوں کے باعث متنازعہ ہوتا جارہاہے ،مسلم ممالک کے تنازعات کو حل کرنے کی بجائے اقوام متحدہ میں معاملات کو طول دیا جاتاہے جس سے حالات کشیدہ ہوتے ہیں ،مودی کی حکومت نے ہندو مذہبی جنونیوں کو لگام دینے کی بجائے اپنے اقتدار کے تحفظ کیلئے آزاد چھوڑا ہواہے ،مودی سرکار دہشتگردوں کو سپورٹ کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں بھارت میں مسلمانوں کو جنونیت کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر جنونی ہندؤں سے دہشتگردی کا کھیل کھلوایا جارہاہے ،بھارتی حکومت اور ہندؤ انتہا پسندوں کی دہشتگردی عالمی برادری کو کیوں نظر نہیں آرہی ہے ،مذاہب کے نام پر انتہا پسندی کی سوچ نے جنم لے لیا تو دنیا میں امن خواب بن کر رہ جائے گا ،انہوں کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اور جنونی انتہا پسند دہشتگرد تنظیموں پر فوری پابندی لگائے ،مودی سرکار کی انتہاپسندانہ پالیسیاں پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں ،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کو عبرت کا نشان اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں