کراچی : رینجرز چھاپوں پر ریلی اور احتجاج ، ایم کیو ایم کے دس رہنماوں‌کے خلاف مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 10:47

کراچی : رینجرز چھاپوں پر ریلی اور احتجاج ، ایم کیو ایم کے دس رہنماوں‌کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : قانون کی خلاف ورزی کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے دس رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم نے گذشتہ روز اپنے سیکٹرز پر رینجرز کے چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ریلی نکالی تھی . جس کے بعد قانون کی خلاف ورزی پر ایم کیو ایم کے دس رہنماؤں کے خلاف کراچی کے سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی جمشید ٹاون ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق ، سولجر بازار پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے نو رہنماؤں کو نامزد کیا ہے جن میں فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، وسیم اختر، نسرین جلیل، واسع جلیل، محمد حسین، کمال پاشا، خالد، کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری شامل ہیں۔مقدمے میں شہریوں کو ہراساں کرنے، روڈ بلاک کرنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ادھر واسع جلیل نے بیرونٍ ملک ہونے کے باوجود مقدمہ درج ہونے پر سندھ حکومت اور پولیس کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔سوشل میڈیا میں اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں لندن میں موجود ہوں اسکے باوجود مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مقدمہ کے اندراج اور نامزد کیے جانے کو پیپلز پارٹی کی حکومت کے اوچھے ہتکنڈھے قرار دے دیا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں