مختلف سیاسی جماعتوں کا سندھ کا سیاسی ماحول گرم کرنے کی کوشش

عمران خان کل کراچی پہنچیں گے، بلاول بھٹو ملیر میمن گوٹھ میں جلسے سے خطاب کرینگے

جمعہ 27 نومبر 2015 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کا سندھ کا سیاسی ماحول گرم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل کراچی پہنچیں گے جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ملیر میمن گوٹھ میں جلسے سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ذرائع کے مطابق سندھ کا سیاسی میدان گرم کرنے کی کوشش جاری ہے عمران خان کل کراچی پہنچیں گے لیاری میں جلسے سے خطاب کرینگے عمران خان بدین بھی جائینگے اور ذوالفقار مرزا کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت بھی متوقع ہے جبکہ دوسری طرف بلاول بھٹو بھی پیر کو ملیر میمن گوٹھ میں جلسے سے خطاب کرینگے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق پہلے سے ہی کراچی میں موجود ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں