پی این ایس سی اور میرین اکیڈمی کے مابین معاونت پر مذاکرات
جہازوں پر موجود پی ایم اے کیڈٹس کی تعداد بڑھانے شپنگ کے دیگر اداروں میں بھی روزگار دلانے کا فیصلہ
جمعہ 27 نومبر 2015 17:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) اور پاکستان میرین اکیڈمی (پی ایم اے) کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایم اے کی بہتری اور کیڈٹس کو روزگار کی فراہمی سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں چئیرمین پی این ایس سی ،عارف الٰہی، ڈائریکٹر ایڈمن بریگیڈئیر (ر) راشد صدیقی، ڈائریکٹر شپ مینجمنٹ ظہیر بابر قریشی، منیجر ٹریننگ کموڈور (ر) محمد اسلم رانا، پی ایم اے کے کمانڈنٹ کموڈور سید اکبر نقی ، پی ایم اے کے صدارتی طلائی تمغہ یافتہ حافظ امین نظامی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
دریں اثنا ناٹیکل ریکروٹمنٹ سسٹم کے تحت ایک 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے سربراہ بریگیڈئیر (ر) راشد صدیقی ہونگے جبکہ ممبران میں ظہیر بابر اور کمانڈنٹ میرین اکیڈمی شامل ہیں۔(جاری ہے)
یہ کمیٹی بریگیڈئیر (ر) راشد صدیقی کی سربراہی میں جو ریکروٹمنٹ سسٹم تیار کرے گی اُسے ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کا تعاون بھی حاصل رہے گا جب کہ پی ایم اے کے کیڈٹس کو بریکنگ شپ کا بھی وزٹ کرایا جائے گا۔
مزید براں فیصلہ کیا گیا کہ میرین ٹریننگ کرانے والے پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس اور مرچنٹ نیوی کے سربراہوں کی کانفرنس عنقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جس میں کمانڈنٹ پی ایم اے کموڈور سید اکبر نقی پریزنٹیشن دیں گے ۔مزید تجویزکیا گیا کہ شپنگ کے نجی ادارے پی ایم اے کیڈٹس کو بھی کھپائیں، کیڈٹس کا ملکی سمندری اداروں کا تجربہ آدھا شمار کیا جائے گا، کموڈور اکبر نقی معاونت کریں گے۔ پالیسی کے تحت اب تک پی ایم اے کے 18 کیڈٹس پی این ایس سی کے جہازوں پر سائن آن اور سائن آف کرتے تھے جو اب بتدریج 30 کی تعداد میں لیے جائیں گے تاہم میرٹ میرین اکیڈمی کی سفارش پر ہی زیر غور رہے گی۔ ایک تجویز اور سامنے آئی کہ پی ایم اے کے زیر انتظام کیڈٹس کو ہاربر کرافٹ اور ہاربر روورز میں کھپت دی جائے تاکہ بمشکل تعلیمی اخراجا ت پورے کرنے والے ان کیڈٹس کو بے روزگاری اور تعلیم ضائع ہونے کے خطرات سے بچایا جاسکے۔ پی این ایس سی اس سلسلے میں کے پی ٹی، پورٹ قاسم، گوادر پورٹ اور صنعتی اداروں میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے گی ، انہیں تربیتی وظیفہ پی این ایس سی کی اسپانسر شپ میں بطور ڈیپوٹیشن دیا جائے گا۔ پی ایم اے کے پانچ پوزیشن ہولڈرز کو ایک لاکھ روپے فی کس کے حساب سے اسکالر شپ کی ادائیگی کا معاملہ زیر غور ہے۔ دریں اثنا ڈائریکٹر شپ مینجمنٹ ظہیر بابر نے تجویز دی کہ پی ایم اے اپنے بھرتی شدہ کیڈٹس کی تعداد میں حسب گنجائش ترمیم کرے اور ابتدائی سطح پر ہی یہ ریکروٹمنٹ طے کرلی جائے۔ پی ایم اے میں فزکس اور کیمسٹری لیب کو اپ گریڈ کرنے کے لیے پی این ایس سی مالی تعاون کرے گی۔ چیئرمین پی این ایس سی نے کمانڈنٹ پی ایم اے کو مشورہ دیا کہ مسابقتی طرز پر پرائیویٹ شپ ٹریننگ کے اداروں سے معاملہ رکھا جائے ۔ اس سلسلے میں بریگیڈئیر(ر) راشد صدیقی نے ایسے اداروں کے قیام کے لیے تجویز دی کہ ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ اپنے لائسنس کا معیار سخت تر کردیں تاکہ صرف جہازی مہارت والے ادارے ہی اس میدان تربیت میں اتر سکیں اور بلا تربیت سرٹیفکیٹ دینے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ کمانڈنٹ پی ایم اے نے چیئرمین پی این ایس سی سے درخواست کی کہ تربیتی اساتذہ کی قلت سے نمٹنے کے لیے پی این ایس سی اپنے ماہر انجینئرز کو ڈیپوٹیشن پر بھیجنا شروع کرے۔ چیئرمین نے بطور وزیٹنگ انسٹرکٹراس طرح کی سہولت دینے کے لیے ایک ہفتہ وار لیکچر کا انتظام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہدایت کی کہ پی ایم اے اور پی ڈبلیو ڈی (پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ) کے درمیان ترقیاتی معاملات کو فائل سے فالو اپ تک جاری رکھا جائے۔ پی ایم اے کے تربیتی نصاب کا جائزہ لینے کے لیے پی این ایس سی کے ماہرین جہاز رانی پر مشتمل نصابی کمیٹی کو کمانڈنٹ پی ایم اے اپنا تمام نصاب پیش کریں گے۔ چیئرمین پی این ایس سی نے پی ایم اے کے معاملات کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کو متحرک کرنے پر زور دیا۔ چیئرمین نے یہ بھی زور دیا کہ وہ اس امر کی تحقیق کریں کہ ان کے کیڈٹس کو دیگر غیر ملکی کیڈٹس کی طرح بیرون ملک جہازوں پر روزگار کیوں نہیں مل رہا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے بیشک باطل مٹنے کیلئے ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی
30 مارچ عافیہ کا اغواء، پاکستان اور امریکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
حکومت اقتصادی استحکام ، مالیاتی نظم و ضبط اور پائیدار اقتصادی نمو کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر ..
جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں میں اضافہ، توانائی کے شعبہ میں نقصانات میں کمی اور ملکی اداروں کو خسارے سے ..
میئر کراچی کی جانفشانی اور کراچی کے لئے خدمات اور جدوجہد مثالی ہے،رضوان احمد فکری
دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑ ا صدقہ جاریہ ہے،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس ،شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سمیت ضلع ملیر کے مختلف مسائل پر ..
جامعہ کراچی: 63 طلباوطالبات میں ایک کروڑ44 لاکھ نوے ہزار کی اسکالرشپ کے چیکس تقسیم
عبادت میں لذت و حلاوت پیدا کرنا ہمارا فطری عمل ہے،ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی
25 رمضان کو یوم القدس ایمانی غیرت کے ساتھ منایاجائیگا،متحدہ علماء محاذ
شہروں کی تیز روشنیاں انسان میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، تحقیق
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم