کراچی ٹریفک پولیس نے چہلم امام حسین ؓ کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں

جمعہ 27 نومبر 2015 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) کراچی ٹریفک پولیس نے چہلم امام حسین ؓ کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں ۔چہلم حضرت امام حسینؑ کا جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق جلوسمیں شرکت کرنے والی گاڑیوں کے لیے اسٹیکر لازمی ہو گا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے، ایمبولینس ، ٹاؤن انتظامیہ ، میڈیا اور ایمبولینس سروس کے منتظمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جلو س میں شرکت کے لیے اپنی گاڑیوں کا اجازت نامہ(پاس / اسٹیکر) حاصل کرنے کے لیے دفترDIGP، ٹریفک کراچی (سیکیورٹی برانچ) گارڈن ہیڈکوارٹرز، آغا خان سوئم روڈ، کراچی سے 29 نومبر تا1 دسمبر 2015 تک درخواست جمع کرائیں اور 2 دسمبر 2015 کو اسٹیکر حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ادارے دفتری لیٹر کے ساتھ ، جبکہ میڈیا اور ایمبولینس کے لئے ادارے کے لیٹر کے ساتھ گاڑیوں کے کاغذات ، ڈرائیور کے لائسنس، CNIC اور 2 عدد تصاویر تصدیق شدہ کے ساتھ رجوع کریں اجازت نامہ (پاس / اسٹیکر ) حاصل کرتے وقت قانون نافذوالے ادارے ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ایمبولنس اور میڈیا آرگنائزیشن وغیرہ اپنا اصل کمپیوٹرائز شناختی کارڈ و محکمانہ شناختی کارڈ اور اپنے ادارے کے لیٹر کی کاپی دکھا کر اور اپنے شناختی و محکمانہ کارڈکی کاپی جمع کرواکر اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

نیز اسکا ؤٹس، انجمنوں ، فلاحی ادارے ، سبیل نظر و نیاز کی گاڑیوں کے اسٹیکر حاصل کرنے کے لیے DIGP، ٹریفک کراچی کے نام درخواست جس کے ساتھ مندرجہ ذیل اصل دستاویزات اور تصدیق شدہ فوٹو کاپی منسلک ہوں اسکاوٗٹس رابطہ کونسل (SRC)کے مرکزی دفتر واقع نمائش (رابطہ نمبر 0336-3356517 ) میں 29 نومبر تا1 دسمبر 2015 تک جمع کراکے رسید حاصل کریں ۔ اور 2 دسمبر2015 کو اسٹیکر اسکاؤٹس دفترسے رسید دکھا کر حاصل کریں ۔ گاڑی کی رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی ،ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی ۔بمعہ 2عدد ڈرائیور کی تصاویر کے ساتھ، قومی شناختی کارڈ کی فو ٹو کاپی ، انجمن ، ادارے یا سبیل کا لیٹر، کاغذات مکمل نہ ہونے کی صورت میں اجازت نامہ (اسٹیکر / پاس) جار ی نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں