ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کی زیرصدارت جمشید زون کے دفتر میں دونوں زونز کے افسران کا اجلاس

جمعہ 27 نومبر 2015 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء)صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں5 دسمبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع شرقی میں محکمہ سالڈ ویسٹ وضروری بلدیاتی خدمات کی فراہمی پر معمور محکمہ جات کی چھٹیاں منسوخ کرد ی گئیں ہیں، الیکشن کے دن تک محکمہ جات پولنگ اسٹیشنزکے گرد و نواح میں خدمات انجام دینے کے ساتھ کسی بھی بلدیاتی ایمرجنسی کی صورت میں دستیاب ہوکر فرائض سر انجام دینگے ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے جمشید زون کے دفتر میں دونوں زونز کے افسران کے اجلاس کی صدارت میں احکامات جاری کرتے ہوئے کیاانھوں نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال اور جمشید زونز میں الیکشن تک دو فوکل پرسن مقررکئے گئے ہیں، انھوں نے ہدایت کی کہ فوکل پرسنز اپنے اپنے زونز میں الیکشن تک بلدیاتی فرائض کو یقینی بنا نے کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کریں،گلشن اقبال زون کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکس ا ینڈ ریکوری زاہد بن خلیل اورجمشید زون میں اے ای ای نجم الحسنین کو مقرر کیا گیا ہے ا س موقع پر انھوں نے ہدایت کی کہ مذکورہ تقرریوں کاعمل پولنگ اسٹیشنزو اطراف میں بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے متعلقہ محکمہ جات فوکل پرسنز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی خدمات سر انجام دیں اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد، ایکس ای این مبین شیخ ،ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ جاوید کلوڑ،ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن قاسم شمس ،اے ای ای عروج امام،نجم شیخ، بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں