کراچی،پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، 52 ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعہ 27 نومبر 2015 22:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد 52 ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کراچی کے تینوں زونز کی پولیش اور سی آئی اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں 72 چھاپے مار کارروائیوں اور ایک مقابلے کے بعد 52 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان میں1 ڈکیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 12 ،منشیات ایکٹ کے تحت 14ملزمان 3 مفرور اور اشتہاری ملزم شامل ہیں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں