کراچی،شہرقائد میں رینجرز کی کارروائیوں میں 2ملزمان ہلاک،10افراد گرفتار

ہفتہ 28 نومبر 2015 13:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء ) کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی اور لیاقت آباد سے دس افراد کو حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کی گاڑی سمیت دو گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ چاکیواڑہ میں مقابلے میں دو دہشت ہلاک ہوگئے۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال اور لیاقت آباد کے سنگم پر واقع عیسیٰ نگری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا انجینئر شدید زخمی ہوگیا، جسے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں پیش آیا۔ جہاں مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، جن کی شناخت مرتضٰی اور جوزر کے ناموں سے ہوئی ہے۔دوسری جانب رات گئے رینجرز نے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور لیاقت آباد میں کارروائی کرکے دس افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ علی الصبح لیاری چاکیواڑہ میں مبینہ مقابلے میں دو دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں