لیاری، ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان مارے گئے، ملیر میں دوافراد زخمی

ہفتہ 28 نومبر 2015 15:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) لیاری میں پولیس مقابلے میں ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان مارے گئے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ اس نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گھر میں ڈکیتی کی اطلاع پر چھاپامارا۔ چھاپے کے دوران ڈکیتی میں ملوچ ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب ملیر میں واقع عماریاسر سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افرادذخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عماریاسرسوسائٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افرادکو زخمی کردیا۔ زخمیوں کی شناخت اسد اورعامر کے نام سے ہوئی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں