پاکستان کا میگا پروجیکٹس کے لیے عالمی اداروں سے 45 ارب ڈالر قرضہ لینے کا فیصلہ

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) پاکستان بڑے منصوبوں کے لیے چین، جاپان اور ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی اداروں سے 45 ارب ڈالر کا قرضہ لے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے میگا پروجیکٹس کے لیے عالمی اداروں سے 45 ارب ڈالر قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چین جاپان، برطانیہ اور سعودی عرب کے علاوہ ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی اداروں نے پاکستان کو جاری اور نئے منصوبوں کے لیے قرضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چین سے 14 ارب 72 کروڑ ڈالر، عالمی بینک سے 10 ارب 74 کروڑ ڈالر،ایشیائی ترقیاتی بینک سے 7 ارب 71 کروڑ ڈالر قرضہ لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جائیکا مختلف منصوبوں کے لیے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا۔ اسلامک ترقیاتی بینک 5 ارب 53 کروڑ ڈالر، سعودی فنڈ سے 61 کروڑ ڈالرکا قرضہ لیا جائے گا اور ڈی ایف آئی ڈی سے 5 کروڑ ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں