شہری مسائل: ادارے آپس میں رابطہ و تعاون بڑھائیں کمشنر کراچی
سڑکوں پر گڑھے بھرنے کے اقدامات،دو ٹرکس اور عملہ مختص،بلدیہ عظمی اقدامات کریگی،شعیب احمد صدیقی
ہفتہ 28 نومبر 2015 17:36
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 نومبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت کراچی ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی شہر میں مرکزی سڑکوں پر موجو د گڑہوں کو فوری طور پر بھر نے کے اقدامات کرے گی ۔ اس سلسلہ میں دو ٹرکس مخٹص کئے جائیں گے گڑھے بھرنے کے لیے ضروری سامان مہیا کیا جائے گا اور عملہ متعین کیا جائے گا جو شہر کی بلدیہ عظمی کراچی کے زیر کنٹرول تمام سڑکوں پر جہاں گڑھے ہوں گے انھیں بھرا جائے گا تاکہ ان سٹر کوں پر گاڑیاں محفوظ طور پر روانی سے چل سکیں اور ان گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کو درپیش تکلیف سے نجات ملے ۔
ڈایریکڑ جنرل ٹیکنیکل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی نیاز سومرو فوری طور پر اس سلسلہ میں اقدامات کریں گے اور فیصلہ پر عملدرآمد کریں گے۔(جاری ہے)
فیصلہ کیا گیا کہ ڈایریکڑ جنرل ٹیکنیکل سروسز خود اس کی نگرانی کریں گے اور کمشنر کو اس پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز ،کنٹونمنٹ بورڈز اور دیگر شہری ادارے بھی اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں پر گڑھوں کوبھرنے اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرنے کے لئے اقدامات کریں گے ۔
اجلاس میں شہری سہولتوں کے سلسلہ میں شہری اداروں کے درمیان رابطہ کو مضبو ط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ شہری اداروں کے درمیان رابطہ کا فقدا ن ہے۔ جس کی وجہ سے شہری سہولتوں کے کام اور شہریو ں کی شکایات کے ازالے کانظام غیرمو ثر ہورہا ہے ۔ آپس میں تمام ادارے رابطہ کی کمی کی وجہ سے مختلف شہری سہولتوں کی فراہمی کی کو ششوں پر بھر پور طور پر عملدرآمد پر توجہ دیں۔ اور جن مسائل کے حل کی کوشششوں میں ہم آہنگی اور اتفاق نہ ہو سکے وہ مسائل کراچی ڈویثرنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں ۔تاکہ ہم آہنگی اور مشاورت سے ان مسائل کو حل کیا جا سکے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسلم کھوسو ایڈیشنل کمشنر ۔II،حاجی احمد ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ،تمام ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ،پویس ،ٹریفک پولیس ،،موٹر وے پولیس اور رینجرز کے افسران تمام ڈی ایم سیز کے ا یڈمنسٹریٹرز تما م کنٹونمنٹ بورڈز کے سی ای اوزاور دیگر جن اداروں کے سینئر افسران نے شر کت کی ان میں بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،،ڈی ایچ اے، ملٹری لینڈ،سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی،نادرا ،کے پی ٹی،سول ایوی ایشن اتھارٹی،پاکستان ریلویز،ائر پورٹ مینیجر، پی ٹی سی ایل ،سپارکو، سی پی ایل سی ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ڈی جی پارکس،چیف فائر آفیسر،سول ڈیفنس،محکمہ تعلیم محکمہ صحت محکمہ زراعت،لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی،کینپ،کے الیکٹرک، سوئی گیس کمپنی ، ری ہیبلیٹیشن ڈپارٹمنٹ ایوان صنعت و تجار ت ، اور مختلف صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشن کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے
واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے حجاج کرام کو احرام کے تحائف ..
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر؛ سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
میٹرک امتحانات،محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کی نااہلی وبدنظمی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،منعم ظفر خان
محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران حیدرآباد میں منشیات ..
وزیراعلیٰ سندھ کا یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا ..
پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی ، مشکوک گاڑیوں سے نادرن بائی پاس پر کروڑوں روپے ..
رینجرز اور پولیس کارروائیاں، بیگ سے 8کلو گرام سے زائد حشیش برآمد، اشتہاری گرفتار
ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی جانب سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم کی تیاریاں مکمل
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سیکرٹری محکمہ اطلا عا ت سندھ سے ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ